Topics
اقتدار احمد
خان، یو اے ای۔ ایک سینیئرکہتے ہیں اچھی نوکریاں آئی ہیں چلو شہد کھالو۔ ان کے ساتھ
شہد کی دکان پر جاتاہوں۔ شہد والا ایک چھوٹے چمچ پر شہد لگاکردیتا ہے جسے میں نے چاٹ
لیا ۔پھر ایک کپ کو آدھے سے زیادہ شہد سے بھر کر چند دانے خشک دھنیے کے ڈال دیتا ہے
جسے میں پی لیتا ہوں۔
تعبیر: خواب ذہنی پر یشانی پر مشتمل ہے جس میں معاش کا مسئلہ زیادہ درپیش ہے
جب کہ دنیا میں جو بھی آتا ہے اس کا رزق متعین ہے ۔ رزق ایسے وسائل ہیں جن سے صرف آدمی
ہی نہیں اللہ کی مخلوق فیض یاب ہو تی ہے ۔ ہوا، پا نی ، آکسیجن اور دوسری بے شمار اشیا
جن کے بغیر زندگی ممکن نہیں ہے ہر مخلوق کو میسر ہیں ۔ اگر پر یشانی لا حق ہو تی ہے
تو آدمی کی اپنی کو تا ہیوں کی وجہ سے ہو تی ہے ۔ جو نعمتیں حاصل ہیں ان پر اللہ کا
شکر کر نا اور خوش ہوکر استعمال کر نا رزق میں بر کت کا ذریعہ ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.