Topics

خوف ناک آنکھوں والی بڑھیا


محمد اسلام۔ ایک مکروہ چہرہ نظر آیا ۔ذرا قریب ہوا تو چہرہ کی دہشت مزید بڑھ گئی ۔ وہ ایک خوف ناک آنکھوں والی بڑھیا تھی۔جب وہ میرے پلنگ کی طرف بڑھنے لگی تومیں سخت خوف زدہ ہوکر چیخنے کی کوشش کرتا ہوں۔ پتہ نہیں آواز نکلی یا نہیں مگر بڑھیا اندھیرے میں ایسے گم ہوگئی جیسے وہ اندھیرے کا حصہ تھی۔اس نے  سفید پاجامہ پہنا تھاجو جاگنے کے بعد بھی ایسے یاد تھا جیسے ذہن پرنقش ہوگیا ہو۔

 

تعبیر: خواب کے اجزائے ترکیبی سے ظاہرہوتا ہے کہ صاحبِ خواب کا معدہ اور آنتیں بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس مرض کی وجہ سے درد بہت شدید ہوتا ہے جس کی تصویریں خواب میں نمایاں ہیں۔مناسب اور غیر مناسب انگریزی دوائیں کھائی گئی ہیں جن کا سخت رد عمل ہوا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جون                2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.