Topics

بزرگ کچھ پڑھا رہے تھے


ر ع ،ناظم آباد۔ ایک بزرگ اپنے آفس میں کچھ لوگوں سے گفتگو فرما رہے ہیں جو نظر نہیں آئے، مجھے حیرت ہو ئی ۔ شیلف میں رکھی فائلوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ میرا سرمایہ ہے ۔ دوسری طرف رکھی فائلوں کو دیکھ کر فرماتے ہیں، یہ اور ہیں ۔ وہاں کچھ افراد نے سفید کپڑے پہنے ہیں۔بزرگ فرماتے ہیں چلو بھئی باہر بیٹھتے ہیں۔ ہم باہر قطار میں بیٹھ گئے ۔ بہن کے مشورے پر میں سب سے آگے بیٹھی۔ آسمان گہرا نیلا تھا ،ستارے چمک رہے تھے۔ بزرگ ہمیں کچھ پڑھا رہے تھے۔ پورے خواب میں حیران رہی۔

 

تعبیر : اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بتایا گیا ہے کہ روحانی علوم سیکھنے کے لئے آپ میں صلاحیت ہے ۔ اللہ کی دی ہو ئی تو فیق کے ساتھ نماز روزے کی طرف مزید متوجہ ہوں او ررات کو سونے سے پہلے 10 منٹ تک مراقبہ کریں ۔ مراقبہ میں حضور علیہ الصلوٰة والسلام کے روضہ ٔ مبارک ؐکا تصور کر یں ۔ بات کئے بغیر اسی تصور میں سوجائیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کام یابی عطا فرمائے ، آمین ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.