Topics

آسمان میں ایک بڑا سوراخ


ا،ب،ج۔ خواب میں خود کو اڑتے دیکھتی ہوں۔ پرندوں کے پرہلتے ہیں میری اڑان میں ہا تھوں میں حرکت ہو تی ہے ۔ ہوا میں پرواز کر تے ہوئے دیکھا کہ آسمان میں ایک بڑا سوراخ ہے پھر دیکھا ایک سوراخ کے بے شمار سوراخ بن گئے۔ اس کے بعد دیکھا میں چارپائی پر لیٹی ہوں، کسی نے میری روح قبض کر لی اور میں مر گئی ۔ اچانک روشنی نظر آئی ، لوگوں کی لمبی لائن لگی ہے اور لوگ کہہ رہے ہیں قیامت آگئی۔ میں پریشان ہوں کہ کسی نے کہاتھا، تم گناہ گار ہو۔ اسی فکر میں کھڑی ہوں کہ ایک بزرگ تشریف لاکر فرماتے ہیں، فکر نہ کرو، آپ کو غیب معلوم نہیں ہے— اور بزرگ ہاتھ پکڑ کر مجھے جنت میں لے گئے۔

 

تعبیر : خواب الحمد للہ سعید ہے ۔ انشاء اللہ یہاں وہاں آپ کے اوپر اللہ کی رحمت برسے گی ۔ کسی کا یہ کہنا کہ کون جنت میں اور کون دوزخ میں ہے، یہ اللہ جانتا ہے۔ماشاء اللہ آپ درودشریف کا ورد کر تی ہیں وہ جاری رکھئے ۔ اس خواب میں آپ کو بشارت دی گئی ہے۔ روزانہ پا ؤ سپا رہ ترجمہ کے ساتھ خوش الحانی سے پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے بواسطہ سرور کا ئنات علیہ الصلوٰة والسلام دعاکریں ۔ خواب مبارک اور خوش بخت ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.