Topics

کان میں گڑگڑاہٹ سی ہوتی ہے


شازیہ، گلستان جوہر: ایک ہال میں بہت سارے لوگ ہیں۔ تخت پر کوئی بزرگ تشریف فرما ہیں۔ بزرگ کے قریب جاکر سلام کرتی ہوں۔ وہ مسکرا کر جواب دیتے ہیں۔ اس کے بعد کسی نے میرے بالوں میں کنگھی کی جس سے کیفیت بدل گئی۔ محسوس ہوا کہ آج زندگی میں کوئی تبدیلی آنے والی ہے۔ پھر سیدھے کان میں گڑگڑاہٹ سی ہوتی ہے۔ اس کے بعد بزرگ ایک جگہ جانے کا فرماتے ہیں۔ وہاں ہم پہنچتے ہیں ۔ وہاں کرسی رکھی ہوتی ہے ہےجومیں کسی سے کہہ کر اٹھوا دیتی ہوں۔ واپس آئی تو سہیلیوں میں سے ایک کے ساتھ مذاق کرتی ہوں کہ تمہاری شادی کی تاریخ آگئی ہے۔

منظر بدلااور دو کمرے نظر آئے۔ خیال آیا کہ بزرگ سے رخصت ہونے کی اجازت مانگوں۔ وہ دوسرے کمرے میں ہیں۔ یہ سوچ کر ان کے پاس گئی اوراجازت لے کر واپس آگئی۔

 تعبیر: خواب کے ساتھ تفصیلات لکھئے کہ آپ کتنے وظیفے پڑھتی ہیں۔ دوسری بات یہ ظاہر ہوتی ہے کہ صفائی کا معیار کم ہے۔ ذہنی آسودگی کا تعلق خود کو صاف ستھرا رکھنے سے ہے۔ پاکیزگی اور غسل کا اہتمام ضروری ہے۔ بزرگوں سے عقیدت ہے۔ اللہ تعالیٰ زیارت مبارک کرے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.