Topics

چاند کا ایک جگہ رک جانا


ا، ن، اٹک۔ عصر کے بعد گھاس کے وسیع و عریض میدان میں موجود ہوں۔ تیز ہوا سے اونچی گھاس زمین پر جھک جاتی ہے۔ عشا کے بعد آٹھ گنا بڑا چاند جنوب مغرب سے طلوع ہوکر زمین کے کنارے پر آکر رک گیا۔ پھردیکھا والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ جب ان کے قریب گیا تو انہوں نے میرے الٹے ہاتھ کی کلائی پر کاٹ لیا۔

 

تعبیر: گھر کا ماحول دھندلا ہے، بے رونق در  و  دیوار سے خوف کا احساس ابھرتا ہے۔ مزاج کا سخت ہونا پورے ماحول کو مکدر کردیتا ہے۔گھر میں چھوٹے نافرمان اور بڑے کا غضب ناک ہونا& یہ دونوں طرزیں پرسکون لہروں کو بھاری کردیتی ہیں۔ اگر اولاد نافرمان ہو تو پورا گھر پریشان رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور دلوں میں محبت پیدا کرے، آپس میں سب بہن بھائی ماں باپ شِیر و شکر ہوکر رہیں۔ آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مارچ             2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.