Topics
محمد نعمان ، لاہور ۔ جمعہ کی نماز پڑھنے گیا تو منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ دینا
شروع کر دیا ۔ لوگوں نے اس خطبے کو بہت سراہا اور میری بہت تعریف کی ۔ خطبے کے بعد
ایک نابالغ لڑکے نے امامت کی ۔ چوں کہ لڑکے نے قرآن پاک کی تلاوت میں غلطیاں کی
تھیں اس لئے میں خود نماز پڑھانے کے لئے آگے بڑھ گیا ۔لیکن میرا منہ قبلہ کی بجائے
شمال رخ تھا ۔
تعبیر : نماز کے کچھ ایسے مسائل ہیں جن کے متعلق آپ کو متشابہ لگ گیا ہے ۔ تحقیق کر کے ان مسائل کی تصحیح کر لیجئے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.