Topics

مردے کا اٹھ کر بیٹھ جانا


نوشانہ، ٹنڈو محمد خان۔ ادارہ کی ایک افسر غیر ملک تشریف لے گئیں جہاں سے خبر آئی ،ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ میں بہت روئی اور دکھ کا احساس اتنا زیادہ تھا کہ میں خود حیران ہوئی، اتنا دکھ کیوں ہورہا ہے۔ پھر دیکھا، میرے میکے میں ان خاتون کو غسل دینے کے لئے تختہ پرلٹاتے ہیں تومیں غسل دینے کے لیے آگے بڑھتی ہوں، پھر اچانک ان کے بیٹے کہتے ہیں کہ دل حرکت میں ہے اور وہ افسر خاتون مسکراتی ہوئی اٹھ کر بیٹھ جاتی ہیں۔ پھر دیکھتی ہوں وہ بہت اچھے کپڑے پہنے سامنے کھڑی ہیں اور خوب صورت اور جوان نظر آرہی ہیں۔

 

تعبیر: خواب میں مختلف خیالات فلم بن گئے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی سوتے ہوئے زندگی کے بہت سے روشن اور تاریک پہلو دیکھتا ہے لیکن یہ ایسا ہی ہے جیسے دماغ میں چوبیس (24) گھنٹے بلاتوقف خیالات گردش کرتے رہتے ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر                 2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.