Topics

حضرت علی ؑ کا دیدار


دعا (کراچی): بچوں کے ساتھ بہن کے گھر جارہی ہوں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑک پر سناٹا ہے۔ چورنگی پرکوئی بزرگ روز تشریف لاتے ہیں اور کچھ دیر مرا قبہ کروانے کے بعد چلے جاتے ہیں ۔ بہن کے ساتھ وہاں گئی تو دیکھا کہ بزرگ کے ساتھ کئی لوگ قطار میں بیٹھ کر مراقبہ کر رہے ہیں ۔ میں بھی چورنگی کے سامنے رو ڈ پر بیٹھ گئی ۔ جب سانس کی مشق کی تو سانس کی رفتار تیز ہونا شروع ہوگئی۔ مراقبہ کے بعد خواب میں آنکھ کھلی تو سانس گہرا تھا۔ لوگ جارہے تھے۔ کسی نے کہا کہ اگر یکسوئی ہوجاتی تو امیرالمومنین حضرت علی ؑ کا دیدار ہوتا۔ وہاں کچھ لوگ ایک دوسرے سے اسی بارے میں سوال کر رہے تھے جب کہ میں یہ سوچ رہی تھی کہ میری رفتار کا بڑھنا کیا تھا۔ گھر واپس آتے ہی آنکھ کھل گئی۔

 تعبیر: امیرالمومنین حضرت علی ؑ کی شخصیت بہت عظیم ہے۔ خاتم النبیین حضور پاک ؐ کا ارشاد گرامی ہے کہ ’’میں علم کا شہر ہوں اور علی شہر کا دروازہ ہے۔‘‘

 ہم جب دروازے پر غور کرتے ہیں تو پیدا ئش سے آخر تک ہمیں دروازے کی ضرورت ہے۔ آپ نے جو دیکھا، اس کا مطلب یہ ہے کہ ذہنی یکسوئی حاصل نہیں ہوئی۔ اگر ذہن یکسو ہوجاتا تو زیارت سے مشرف ہوتیں۔ خواب اچھا ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.