Topics
کراچی۔دیکھا
کہ میں اپنے بھائیوں کے گھرمیں شوہر کے ساتھ ہوں جو زمین پر کمبل بچھاتے ہیں اوربہت
سے بکرے ذبح کیے ہوئے ہیں جن کی سری الگ ہے اورہر طر ف خون ہی خون ہے۔ میں کپڑے
تبدیل کرنے کے لئے لباس تلاش کررہی ہوں جو مل نہیں رہے ۔ میں شوہر سے کہتی ہوں الماری
میں سے کپڑے لادو، جو لباس وہ لائے ہیں مجھے پسند نہیں۔ والدہ مرحومہ کہتی ہیں یہ
کپڑے اچھے ہیں اور باریک بھی تم اسے پہن لو تو میں پہن لیتی ہوں۔ پھر دیکھامیں شوہر
کے گھر میں ہوں اور ان کے بھائی کی نواسی ہاتھ میں سِل بٹّہ لیے آتی ہے میرے
پوچھنے پر بتاتی ہے کہ سِل پر پیس کر چٹنی بناکر روٹی سے کھالوں گی۔
تعبیر: خواب الجھا
ہوا ہے۔ کئی باتوں کی طرف لاشعور نے متوجہ کیا ہے۔
1۔ شوہر کو بلڈ پریشر
کا مرض جس میں شوگر بھی شامل ہے، ہوسکتا ہے۔
2۔میاں بیوی میں ذہنی
ہم آہنگی نہیں ہے۔
3۔ گھر میں اختلاف
اور توتکار زیادہ ہوتی ہے۔ ماحول پرسکون نہیں ہے۔
تجزیہ: خون پھیلا ہوا دیکھنا بلڈ پریشر اور شوگر کی طرف اشارہ ہے۔ سِل پر چٹنی
پیسنے سے مراد گھر میں بدانتظامی کی طرف اشارہ ہے۔
مشورہ: پرسکون ماحول کے لئے مزاجوں میں تبدیلی ضروری ہے تاکہ ذہنی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کا ادب و احترام ہو۔ صفائی صف ایمان ہے اس کی طرف بطور خاص توجہ دیجئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2014ء)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.