Topics

غبارے


رجاء عمران، ناظم آباد۔ کسی تقریب کی تیاری ہورہی ہے۔ گھر کے تمام افراد موجود ہیں۔ میں سجاوٹ میں مصروف اور موسم کو دیکھ کر خوش ہوں۔ کچھ دیر بعد بہن نے سجاوٹ شروع کردی اور میں غبارے پکڑ کر بیٹھ گئی کہ اڑنہ جائیں اور ایک ایک کرکے بہن کو دینے لگی۔ غبارے دو رنگوں کے ہیں، سفید اور لال۔لال رنگ کا ایک غبارا اڑگیا تو اسے دیکھنے لگی کہ یہ کتنا ہلکا ہے جو ہوا کے ساتھ اڑ رہا ہے۔ کوئی آکرکہتا ہے یہ فلاں بزرگ کاکچھ ہے (اس کا کہا یاد نہیں رہا)۔ میں مسکرا کے کہتی ہوں کہ ہاں! ٹھیک کہا۔ نیلے آسمان اور خوب صورت بادلوں کو دیکھ کر سوچ رہی ہوں کہ یہ ایک بڑا غباراہے جس کے ساتھ دو چھوٹے غبارے آس پاس ہیں۔

 

تعبیر: لاشعور نے بتایا ہے کہ بزرگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔ دعاؤ ں کے ثمرات کے حصول کے لئے آپ کو سیرت طیبہؐ بار بار پڑھنی چاہئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.