Topics
شاکرہ کاظمی ، کراچی ۔ خواب میں دیکھا کہ میں ایک سنسان
جگہ پر کھڑی ہوں۔ اور وہاں ایک سنہری پہاڑی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ جب میں اس پہاڑی
کے اندر داخل ہوتی ہوں تو کیا دیکھتی ہوں کہ وہاں رنگ برنگی پگڑیاں پڑی ہوئی ہیں۔
سبز اور سرخ پگڑیاں تو ڈنڈوں پر کھڑی ہیں باقی تمام زمین پر پڑی ہوئی ہیں اور جن
ڈنڈوں پر وہ کھڑی ہیں وہ ڈنڈے سونے کے ہیں ۔ اور ان پر ہیرے جواہرات جڑے ہیں میں
جس پگڑی کو پکڑنے لگتی ہوں وہ غائب ہوجاتی ہے ۔ مگر جب میں ایک سبز پگڑی کو پکڑنے
لگتی ہو ں تو وہ سونے کے ایک ڈلے میں تبدیل ہو جاتی ہے اور سرخ رنگ کی پگڑی کو جب
پکڑنے لگتی ہوں تو وہ ایک سونے کا ہار بن جاتا ہے۔ جب میں یہ دونوں چیزیں پکڑتی
ہوں تو وہآگ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر : خواب کے تمام خا کے جذبات میں ہیجان ظاہر کرتے ہیں۔
جذبات میں دباؤ کی وجہ سے خون بھی متاثر ہوا ہے۔ اگر احتیاط نہ کی گئی تو ہائی بلڈ
پریشر کا عارضہ لاحق ہو سکتا ہے۔ نظامِ ہضم کا بطور ِخاص خیال رکھا جائے ۔ ایسا لٹریچر
نہ پڑھا جائے جو جنسی جذبات کو مشتعل کرنے کا سبب بنتا ہو اورنہ ہی زیادہ ڈرامے
اور فلمیں دیکھی جائیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.