Topics

بزرگ نے فرمایا


عبداللطیف، کراچی۔ ایک بزرگ مراقبہ ہال تشریف لائے ہیں۔ ان کے قریب جاکر سلام کرتا ہوں۔ بزرگ نے مسکراکر سلام کا جواب دیا اور مجھے امی حضور کے کمرے کی طرف لے گئے جہاں تبرک کی پیکنگ ہورہی ہے۔ میری امی اور ایک خاتون وہاں تبرک پیک کررہی ہیں۔ کچھ دیر تک ٹھہرنے کے بعد آپ واپس تشریف لائے۔ پھر فرمایا ، آفس میں جانا ہے۔ ہم دونوں آفس تک پہنچے تھے کہ میری آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر: خواب خیالات کی فلم ہے۔ آپ جو کام کرتے ہیں اس کے نقوش اتنے گہرے ہیں کہ بیداری کا عمل آپ نے خواب میں دیکھ لیا ہے۔ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے اندر مستقل مزاجی کی کمی ہے ۔ جو کام کریں وقت  کی پابندی سے کریں اور دل جمعی کے ساتھ ہر کام کو پورا کریں، بیچ میں نہ چھوڑیں۔چلتے پھرتے وضو بے وضو   یا اللہ، یارحمٰن، یا رحیم کا ورد کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اکتوبر                      2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.