Topics

دو چہرے


خواب میں ایک سا یہ نظر آتا ہے جس کا آدھا چہرہ میرے والد کا ہے اور آدھا چہرہ میرے شوہر کا ہے۔ وہ مجھے تنگ کرتا ہے اور میری عصمت پر حملہ کرتا ہے میں اسے خواب میں خوب مارتی ہوں۔

 تعبیر : شوہر کوئی ایسی غلط حرکت کرتے ہیں جو آپ کے لاشعور کے لئے سخت ناپسندیدہ ہے۔ شوہر کے چہرے میں آدھا چہرہ والدہ صاحب کا دیکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے والد صاحب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔ واللہ اعلم۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.