Topics

دو دروازے


شگفتہ ، کر اچی ۔ خواب دیکھا کہ ایک بڑے کمرے میں قرآن خوانی ہو رہی ہے ۔ میں بھی سپا رہ پڑھ رہی ہوں۔ کمرے میں آمنے سامنے دو دروازے ہیں ۔ اندر کے دروازہ کے ساتھ تخت پر سفید چادر بچھی ہو ئی ہے۔ مڑکر دیکھا تو سامنے والے دروازہ پر ایک بزرگ خاتون کھڑی ہیں اور ان کے ساتھ ایک اور خاتون ہیں ۔ میں فوراً اٹھی اور دوسری خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اندر لا ئی تو وہ تخت کے ساتھ رکھی کر سی پر بیٹھ گئیں ، مجھے پیار کیا اور سر پر ہاتھ رکھااوردم کیا ۔

 

تعبیر : آپ کے اندر مستقل مزاجی بہت کم ہے ۔ کام یابی کے لئے ضروری ہے وقت کی پابندی اور ذہنی یک سوئی کے ساتھ بنائے ہو ئے پر وگرام پر عمل کیا جائے ۔ دو رنگی چھوڑ دے ،یک رنگ ہو جا !

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.