Topics

تین گڑھوں میں سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا


سلمیٰ، جگہ نہیں لکھی۔ تین گڑھوں میں سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا۔ گڑھے ایک میدان میں ہیں اور گھر کے قریب ہونے کی وجہ سے منظر گھر سے صاف نظر آرہا ہے۔ ان میں سے جو گڑھا بڑا ہے، اس میں سے دھواں نکلنے کی رفتار تیز اور رنگ سفید ہے۔ گھر میں موجود پڑوسن نے والدہ سے دھواں اٹھنے کی جگہ دیکھنے کا کہا ۔ وہاں جاکر پڑوسن نے دھوئیں کی لپیٹ میں آنے کے خدشے کے پیش نظر والدہ کو قریب جانے نہیں دیا ۔

 

تعبیر: خواب بیماری سے متعلق ہے۔ جسم کے اندر رسولی بن گئی ہے جو جگر کے قریب ہوسکتی ہے۔ ماہر معالج سے علاج کرائیں ۔ معالج جو ہدایات دے، اس کے مطابق عمل کریں۔ پرہیز کا خاص خیال رکھیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.