Topics
شوہر کے ساتھ ایک عمارت سے باہر آئی تو کفن بیچنے
والانظرآیا۔ شوہر سے کہا کہ کیا میں اپنے لئے کفن خریدلوں؟ آب ِ زم زم سے دھوکر رکھوں
گی۔ وہ کہتے ہیں کہ میرے لئے بھی خرید لو بلکہ دو کفن اور خرید لو، ضرورت پڑسکتی
ہے۔ میں چار کفن خرید لیتی ہوں۔
تعبیر : ہم جب زندگی کے معاملات کی چھان پھٹک کرتے ہیں تو دو رخ مظہربنتے ہیں ۔ ایک
رخ یقین ہے اور دوسرا رخ illusion (فریبِ نظر ) یا بے یقینی ہے ۔ یقین
ایسا عمل ہے جس میں کامیابی روشن ہے اس لئے اﷲ پر یقین کے ساتھ بھروسا کرکے دل جمعی کے ساتھ مخلصانہ جدو جہد کرنی
چاہئے۔مختصر اس طرح سمجھئے کہ ہم دو راستوں یا دو طرزوں میں زندگی گزارتے ہیں۔ جس
طرح پیدا ہونا یقین ہے ، اس طرح مرنا بھی یقینی ہے ۔ کفن اس بات کی علامت ہے کہ
جذبات پر کنٹرول حاصل ہو اور زندگی کا ہر عمل کیئر آف ا للہ کیا جائے یعنی ساری زندگی
یقین پر قائم ہے ۔ مرنا جینا دونوں یقینی عمل ہیں ۔ الحمدﷲ، آپ اور آپ کے زوج محترم
میں یقین کا عمل روشن ہے—
اس عمل کو جاری رکھنے کا طریقہ
کیئر آف اللہ زندگی گزارنا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.