Topics

نئی عمارت


س۔ج (کراچی) : اعتکاف کے دوران خواب دیکھا کہ مسجد میں ایک بزرگ تشریف لائے جنہیں دیکھ کر حاضرین خوشی اور ادب کے احساس سے کھڑے ہوگئے۔ میں تیزی سے قریب گیا تو انہوں نے فرمایا، بائیں طرف جانا ہے۔ حاضرین بزرگ کے زیادہ سے زیادہ قریب بیٹھنے کی کوشش میں اس طرف لپکے جہاں کا بزرگ نے فرمایا تھا۔ اپنائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بزرگ میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اس طرف چلنا شروع کردیتے ہیں جہاں کے بارے میں پہلے ارشاد فرمایا تھا۔ محسوس ہوا کہ کسی نئی عمارت کی تعمیر ہورہی ہے۔

 

تعبیر: قبولیت کی طرف اشارہ ہے۔

          ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (جون 2024 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.