Topics

آوازآئی کہ اسے سمجھتے کیوں نہیں


ابوذر، فیصل آباد۔ دیکھا کہ ایک چھوٹے کمرے میں قرآن کریم پڑ ھ رہا ہوں ،وہاں کسی نامعلوم جگہ سے میرے اوپرروشنی پڑرہی ہے۔ آس پاس پرانی الماریاں ہیں جس میں بہت پر انی کتابیں نظر آئیں، کچھ کتابیں چمڑے کے اوراق پر لکھی ہوئی تھیں۔ قرآن پڑھتے ہوئے آوازآئی کہ اسے سمجھتے کیوں نہیں ۔ میں نے جواب دیا کہ یا اللہ اپنا فضل فرمائیں ۔ فوراً ہی روشنی تیز ہوگئی اور محسوس ہوا کہ میری سوچ میں وسعت کے ساتھ غوروفکر کی طاقت بڑھ گئی ہے۔

 

تعبیر : قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:

''اور ہم نے قرآن کو سمجھنا آسان کر دیا، ہے کو ئی سمجھنے والا۔'' (القمر: ١٧)

 نماز میں جو سورتیں پڑھی جا تی ہیں ان کا ترجمہ حفظ کرلیجئے انشاء اللہ ذہنی یک سوئی حاصل ہو گی ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.