Topics

مکان


ن۔ز،  میرپور خاص:  اینٹوں سے بنے گھر  کی اوپری منزل پر موجود ہوں۔ دو کمرے اتنے   کھلے ہیں کہ دھوپ اندر تک آرہی ہے۔صحن بھی  کھلا ہے مگر اس پر چلنے سے اندازہ ہوا کہ یہ کافی کمزور ہے۔ دیوار سے کچھ باہر کی طرف سیڑھی بنائی گئی ہے۔ اترتے چڑھتے وقت گرنے کا خدشہ رہتا ہے۔ دوسرے پورشن میں گئی تو کمروں کے آگے برآمدہ تھا اور چھت مضبوط تھی۔ وافر مقدار میں پانی اور بیت الخلا بھی تھا۔ غرضیکہ وہ حصہ آرام دہ تھا۔ میں نےپوچھا،  کیا پورا  گھر ایک نقشے پرنہیں بنا؟ آواز آئی،  یہ حصہ مالک مکان کا ہے۔

تعبیر: واضح ہوتا ہے کہ خواب دیکھنے والی صاحبہ کے ذہن میں دنیاوی آرام و آسائش اور پرُآسائش گھر کے خیالات دَور کرتے ہیں  لیکن یہ سب موجود ہونے کے لئے وسائل کم ہیں۔ خواہش ہے کہ گھر اچھا ہو اور اس میں کمرے ہوں ۔ جو خیالات آتے ہیں، ان کے وسائل نہیں ہوتے اور جو وسائل ہیں،  وہ کم ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.