Topics
شگفتہ
رشید، ناظم آباد۔دیکھا کہ حج پر جانے کے لئے احرام پہنے ہوئے ہوں۔ پھر دیکھا کہ مکہ
پہنچ کر نفل ادا کئے اور اس کے بعد طواف کعبہ کرتے ہوئے ''ربنااٰتنا فی الدنیا''پڑھ
رہی ہوں، ''وقنا عذاب النار'' پڑھتے ہی آنکھ کھل گئی۔
تعبیر
: خواب مبارک ہے ۔ حج بیت اللہ کا جذبہ اور اللہ کے محبوب حضور علیہ الصلوٰة والسلام
کے دربار میں حاضری سعادت ہے ۔ اللہ تعالیٰ سب بہن بھائیوں کو اللہ کے گھر کی زیارت
نصیب کر ے ،آمین ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.