Topics

جادو، ٹونا، سفلی


راولپنڈی۔ دیکھا کہ مجھے اور والد صاحب کو کسی نے ایک گوشت کے ٹکڑے پر سورۃ الملک کی پہلی آیت پڑھ کر اس میں 11 لکڑی کی سوئیاں پرونے کو کہا۔ میری دوست ایک پرانے بیت الخلا سے باہر آتی ہے اور کہتی ہے ادھر پانی نہیں پھینکنا یہاں جادو کاسامان ملا ہے۔ میں اندر جاکر دیکھتی ہوں کہWC ہے جس میں لفافے پڑے ہیں۔

 

تعبیر: اعتقاد میں کج فہمی ہے وسوسوں کا ہجوم رہتا ہے، مال و زر کی طمع اور لالچ اعتدال سے زیادہ ہے۔

تجزیہ: عقیدہ کمزور ہونے کی بنا پر شک اور وسوسے آنا گوشت کے ٹکڑوں پر سویاں پرونا ہے اور یہ سب یقین کی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔

مشورہ:اپنے سرسے پیر کے انگوٹھے تک نیلے دھاگے کے گیارہ تار ناپیں۔ ان گیارہ تاروں کی چار تہیں کرلیں۔ دھاگے کے سرے پر ایک ڈھیلی گرہ لگائیں۔ ایک بار قل اعوذ برب الفلق پوری سورۃ پڑھ کر گرہ میں پھونک ماریں اور فوراً کس دیں۔ یعنی پھونک کو گرہ میں بند کردیں۔ اسی طرح گیارہ گرہ لگانے کے بعد دھاگے کو دَہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال دیں۔ دھاگہ جب جلے گا تو اس میں سے بدبو یا چراند آئے گی۔ جب تک یہ بُو یا چراند آئے روزانہ اِس عمل کو کرتے رہیں۔

دھاگا سوتی ہونا چاہئے۔

اگر پھر بھی سحر پر یقین باقی رہے تو شیطانی وسوسے کے علاوہ کچھ نہیں۔

پانچ وقت کی نمازادا کریں اور لاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم ہر نماز کے بعد 11 مرتبہ پڑھ کر گھر کے چاروں طرف پھونک ماردیا کریں۔ صفائی کا بطور خاص خیال رکھیں ورنہ خدانخواستہ بیماریوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.