Topics
فاطمہ
سلطان، میانوالی: والدہ کے ہمراہ ایک بزرگ کے مزار پر گئی جہاں دو قبریں تھیں۔ ہم
ایک قبر کے قریب بیٹھ گئے۔ وہاں ایک لڑکی پہلے سے بیٹھی ہوئی تھی۔ اس نے آنکھ ٹھیک
ہونے کا طریقہ بتایا کہ جب دعا کرو، خاتم النبیین حضرت محمدؐ کے وسیلے سے اور ان
کا واسطہ دے کر دعا کیا کرو۔ میری نظر دوسری قبر پر پڑی تو دیکھا کہ اس میں صاحبِ
مزارمحوِ استراحت ہیں۔ سوچ رہی تھی کہ ان کا انتقال کب اور کس طرح ہوا، وہ اٹھ کر
بیٹھ گئے اور شیر کا قالب اختیار کرکے میرے پاس آئے اور میرے ہاتھ پر پنجہ رکھتے
ہوئے فرمایا، ماں کے سینے پر سر مارنے سے مشکلات میں گھر ِجاتے ہیں۔ یہ سنتے ہی
میری آنکھیں بھرآئیں اور امی کی سلامتی کے لئے بارگاہ ِالٰہی میں دعا کی۔ بزرگ
دوبارہ نظر آئے۔ اس مرتبہ وہ آدمی کی شکل میں تھے۔ آنکھ میں خرابی کا ان سے ذکر
کیا ۔ انہوں نے جو کچھ فرمایا، یاد نہیں رہا۔ پھر وہ نظروں سے اوجھل ہوگئے۔
تعبیر: خواب سے واضح ہوتا ہے کہ آپ کی ایک
آنکھ بیمار ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے۔ اچھے آئی اسپیشلسٹ کو دکھایئے اور اس
کے مشورے پرعمل کیجئے۔ شفا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق
کے لئے علاج کے بہت سے وسائل عطا فرمائے ہیں۔ کتاب ’’روحانی علاج‘‘ میں آنکھ کا
علاج لکھا ہوا ہے،اجازت کا عمل کرکے یہ علاج بھی کیجئے۔ علاج کے ساتھ اللہ تعالیٰ
سے بواسطہ خاتم النبیین ؐ حضرت محمد، آنکھ کی شفا کے لئے دعا کیجئے۔ اللہ تعالیٰ
آپ کو صحت عطا فرمائے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.