Topics

حضرت علی کی خواب میں زیارت


معراج بیگم، لاہور۔میری والدہ نے امیر المومنین حضرت علی ؑ کو دو نفل پڑھ کر ایصال ثواب کیا اور سوگئیں۔ خواب میں دیکھا کہ ایک کچی قبر ہے وہاں وہ کھڑی ہیں اور رسول اللہؐ کی خدمت بابرکت میں عرض کرتی ہیں یا رسول اللہؐ میرا بیٹا بیمار ہے۔

 

تعبیر: خواب نہایت مقدس اور بابرکت ہے۔ مدینۃالعلم رسول اللہؐ ، باب العلم امیرالمومنین حضرت علی ؑ کی خواب میں زیارت نہایت مبارک ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے درجے بلند کرے۔ انشاء اللہ آپ کا بیٹا صحت مند ہوجائے گا۔ آپ کی والدہ نہایت نیک خاتون ہیں ان کی خدمت میں سلام عرض کیجئے اور میرے لئے دعا کرائیے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.