Topics
شہروز وسیم، لاہور: گزشتہ
دو ماہ سے ایک جیسے خواب پریشان کررہے ہیں۔ ہر خواب میں شیطان مختلف طرح سے تنگ
کرتا ہے۔کبھی دیکھا کہ ہر جگہ ساتھ جاتا
ہے اور
دھمکیاں دیتا ہے یا قریبی لوگوں کی شکل میں آکر بہکانے کی
کوشش کرتا ہے۔ایک دفعہ قبرکھول کر
دکھائی اور ڈرایا کہ تمہارے ساتھ بھی
ایسا ہوگا۔ یہ بھی
دیکھا کہ وہ اصلی شکل میں سامنے آکر دھمکی آمیز لہجے
میں کچھ کہہ رہا ہے۔ میں خوفزدہ
ہوئے بغیر ترکی بہ ترکی جواب دیتا ہوں۔ وہ جالی دار رنگین
کپڑا میرے اوپر ڈال دیتا ہے جس کے بعد مجھے خود پر قابو نہیں رہتا اور جو وہ بولتا ہے، میں اسے دہرا تا ہوں۔کچھ دیر بعد کپڑا ہٹایا اور مجھ پر ہنسنے لگا۔ یہ بھی دیکھا کہ اس نے میرے پیچھے
ڈرون کیمرا لگادیا ہے مگر جب میں اپنے گھر
میں داخل ہوا تو کیمرا
اندر نہیں آسکا۔
تعبیر: فلمی دنیا ہمارے سامنے
ہے۔ بندہ جو کچھ دیکھتا ہے، وہ ریکارڈ ہوجاتا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ریکارڈ شدہ
فلم مختلف زاویوں سے خواب میں نظر آتی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.