Topics

والدہ مرحومہ


شاہین شہناز، اٹک: خواب میں والدہ مرحومہ کو دیکھا کہ وہ  نہاکر آئی ہیں۔ ان کو لٹانے میں مدد کی۔ لیٹنے کے بعد فرماتی ہیں کہ میں بہت تھک گئی ہوں ، اب مجھے ہلانا جلاناُ نہیں۔

 

 تعبیر: قرآن کریم میں ارشاد ہے ۔

”بے جان میں سے جاندار کو نکالتا ہے اور جاندار  میں سے بے جان کو اور جسے چاہتا ہے ، بے حساب رزق دیتا ہے۔ “ (اٰلِ عمرٰ ن : ۲۷)

اس خواب میں والدہ مرحومہ کہہ رہی ہیں کہ انہیں ایصال ِثواب کی ضرورت ہے۔ ہلاناجلا ناُ اس طرف اشارہ ہے کہ ایصال ِثواب دراصل مرحومہ کے لئے  خوشی کا باعث ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.