Topics

گاڑی —؟


– ،سکھر: والدین کے ساتھ گھر کی طرف جارہا ہوں۔ وہ دونوں کچھ خریدنے کے لئے راستے میں رکے۔ میں قریب بہنے والی آبشار کی طرف نہانے چلا گیا۔ واپس آیا تو گاڑی خود بخود چلنے لگی اور ایک دو جگہ حادثے سے بچ گئی البتہ نشانات آئے۔ ہر طرح سے کوشش کی کہ گاڑی روک لوں بالآخر کھمبے سے ٹکرا کر رک گئی۔ وہاں کچھ لوگ کھڑے تھے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کی گاڑی ہے۔ ان کی سربراہ ایک لڑکی تھی۔ کسی سے فون لے کر والد کا نمبر ملایا لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ دوبارہ فون کیا تو اس بار فون اٹھالیا۔ ان کو گاڑی کے بارے میں بتایا۔ حادثے کا سن کر ابو کو چپ لگ گئی۔ لڑکی گاڑی سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں تھی۔ میرے اور اس کے رشتہ دار وہاں پہنچے اور لڑکی گھروالوں کے ساتھ گاڑی لے گئی۔

 تعبیر: ایسی طرز فکر سے دور رہا جائے جس سے معاشرے میں برائی پروان چڑھتی ہے۔ گاڑی سے اتر کر نہانا ، گاڑی کا خود بخود چلنا، کوشش کے باوجود گاڑی روکنے میں کامیابی نہ ہونا اور کھمبے سے ٹکرا کر رکنا، ساری تمثیلات ظاہر کرتی ہیں کہ ایسے خیالات ذہن میں آتے ہیں جو فطرت کے خلاف ہیں۔ بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ اچھے دوستوں کا انتخاب کیجئے اور شرعی احکامات کا احترام کیجئے ورنہ ناقابل ِ تلافی واقعہ پیش آسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.