Topics
فریدہ
بانو، چینوٹ۔ دیکھا کہ شوہر کے ساتھ بے انتہا خوب صورت باغ میں بیٹھی ہوں۔زمین خوب
سرسبز اور پھول اتنے خوب صورت کہ بیان سے باہرہے ۔ شوہر کہتے ہیں، ذرا بیٹھو میں وضوکرلوں
۔ ان کے جاتے ہی ایک حسین رنگ برنگ پرندہ آتا ہے جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ اس کے منہ
میں سفید رنگ کی کوئی چیز ہے جو میری جھولی میں ڈال کر دو قدم پیچھے ہٹااور اڑگیا۔
میں نے اس شے کو اٹھایا تو وہ مشک تھی جسے سونگھنے پر وہ خوش بو میرے دل و دماغ پر
چھاگئی، بے اختیار منہ سے نکلا ''سبحان اللہ'' اور ذہن بالکل پرسکون ہوگیا۔ اٹھنے کے
بعد بھی وہ خوش بو میرے دماغ میں رچی بسی ہوئی ہے۔
تعبیر
: خواب مبارک ہے ۔ اس خواب میں محبت کی خوش بو ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو درود شریف
اوریک سوئی کے ساتھ نماز قائم کرنے کی تو فیق عطا فرمائے۔ ظاہر ہو تا ہے کہ آپ کے اندر
روحانی صلا حیتوں کا ذخیرہ ہے جس کا حصول آپ کے عمل کے تابع ہے ۔ ماشاء اللہ گھر روشنیوں
سے روشن ہے ۔ رات کو صاف ستھرا لباس پہن کر خوش بو کے ماحول میں بیٹھیں اور نہا یت
خشوع و خضوع کے ساتھ درود خضری پڑھیں اور سوجا ئیں ۔ یہ عمل جاری رکھیں ۔ دن میں ''یا
حیی یا قیوم '' وضو بے وضو چلتے پھر تے پڑھیں ۔ جو آیتیں آپ کو حفظ ہیں ان کا ترجمہ
اگر یاد نہ ہو تو حفظ کر لیں اور نماز میں جب تلاوت کر یں ترجمہ پر تفکر کر یں۔ نماز
میں یہ تصور کر یں کہ
مجھے
اللہ دیکھ رہا ہے
مجھے
اللہ دیکھ رہا ہے
برخوردارطاہر میاںکو بہت پیار اور آپ کو اور بچوں
کو دعائیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.