Topics
محمد عارف اقبال ، کراچی ۔
خواب دیکھا کہ ایک رشتہ دار کی دعوت کی جاتی ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ اس دعوت میں حضور
قلندر بابا اولیا بھی تشریف فرما تھے۔ یہ خواب اتنا واضح تھا کہ مجھے حضرت قلندر بابا
اولیا کی شبیہ مبارک اس طرح یاد ہے جیسے جاگتے میں دیکھا ہو ۔ حضور بابا صاحب فرماتے
ہیں کہ کھاناکس نے بنایا ہے؟ ہم جواب میں کہتے ہیں حضور، با جی نے بنایا ہے ۔ آپ کھانے
کے قریب جاکر فرماتے ہیں ، ما شاء اللہ کھانا تو بہت مزہ دار ہے ۔ اس کے بعد میں ا
ور بابا صاحب تخت پر بیٹھ جا تے ہیں ۔ میں باادب ہو کر عرض کر تا ہوں بابا صاحب یہاں
کب تک قیام ہے ؟ کیا اس مہینہ کے آخر تک قیام ہے ؟ وہ غالباً جنوری کی 27 تاریخ ہوتی
ہے ۔ بابا صاحب کوئی جواب نہیں دیتے ۔
تعبیر
: قابل تفکر ہے کہ خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ موت و زیست کے فلسفہ پر غور کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.