Topics

اژدھا اور سانپ دیکھنا


نام شائع نہ کریں۔ ایک سنپولیا(سانپ کا بچہ)بیڈروم کی جانب آرہا ہے اسے مارنے کی کوشش کرتی ہوں تو محسوس ہوتا ہے وہ مجھے کاٹ چکاہے۔ خیال آیا زینہ کے نیچے ایک ڈبہ میں سانپ نے بچے دیئے ہیں یہ سوچ کر پریشان ہوجاتی ہوں اتنے میں میرے بازو پر کالے کالے دھبےپڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔ خاوند کے کلینک پر جاکر کہتی ہوں شاید مجھے سانپ نے ڈس لیا ہے وہ نرس سے کہتے ہیں اسے دیکھو۔ میں شوہرسے کہتی ہوں ڈبہ میں سانپ ہے اس کو ماردیں مگر وہ توجہ نہیں دیتے پھر ایک بڑا  ا ژدھا نظر آیا اسے مارنے کی کوشش کرتی ہوں وہ زخمی ہوجاتا ہے۔

تعبیر: خواب خون سے متعلق بیماریوں کے بارے میں ہے۔ احتیاط بہت ضروری ہے۔ خون میں حدت بڑھ گئی ہے جس کی وجہ کھانوں میں احتیاط نہیں۔  پہلے بلڈ پریشر چیک کرائیں۔ ڈاکٹر سے پورا چیک اپ کرائیں اور علاج سے لاپرواہی نہ برتیں۔  اللہ تعالیٰ شفا عطا فرمائیں۔ آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (فروری         2016ء) ؎

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.