Topics

رگوں میں تناؤ


فیصل آباد: دفتر سے واپس آیا تو گھرکا دروازہ ٹوٹا ہوا تھا۔ گھبرا کرتیزی سے اندر گیا تو سامان بکھرا ہوا تھا۔ باہر آکر محلے والوں سے جاننے کی  کوشش کی کہ میری غیر موجودگی میں کون آیا تھا، سب لاعلم تھے۔ غصے کے عالم میں دماغ کی رگوں میں تناؤ محسوس ہوا۔

تعبیر: آپ کو پرانا نزلہ ہے جو دیگر امراض کا سبب بن رہا ہے۔ نزلے کا علاج کروائیے اور ڈاکٹر کی ہدایت پرعمل کیجئے۔

          ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (مئی 2024 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.