Topics

سر سے جوئیں نکال رہی ہوں


نام شائع نہ کیاجائے،کراچی: خواب میں اکثر دیکھتی ہوں کہ بال گررہے ہیں، سر سے جوئیں نکال رہی ہوں اور چھپکلیاں بھی کثرت سے نظر آتی ہیں ۔

  تعبیر: ذہن منفی خیالات کی آماج گاہ ہے ۔آج کل جن مصروفیات میں وقت گزرتا ہے، ان کی لسٹ بنائیں۔ اچھی اور بری مصروفیات الگ الگ کالم میں لکھیںآپ کا وقت ضائع ہوتا ہے ۔

 ہر وقت با وضو رہیں۔ رات کو جلدی سوئیں۔ فجر کی نماز وقت پر ادا کریں۔ سیرتؐ کی کتب کا مطالعہ کریں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.