Topics
ع، د،لاہور۔ خواب میں دیکھا کہ مچھر
مارنے کے ریکٹ پر ایک کن کھجورا رینگ رہا تھا۔ کسی نے ریکٹ کا بٹن دبایا تاکہ وہ مرجائے
۔کن کھجورا نیچے گرا اور بڑا ہونے کے ساتھ ساتھ شکل بدلنے لگا ،یہاں تک کہ چار فٹ لمبا
سانپ بن گیا۔ بٹن دبانے سیکن کھجورا مرگیا تھا اس وجہ سے سانپ بھی مرا ہوا تھا ۔ اس
کے جسم پر جلنے کے بہت ہلکے ہلکے نشانات موجود تھے۔ ریکٹ خالہ کا تھا جو کہ میری ہونے
والی ساس ہیں۔
تعبیر: خواب صحت سے متعلق ہے۔ ایسی
عادت اختیار نہیں کرنی چاہئے جس سے آدمی ضائع ہو۔ اچھا لٹریچر خصوصاً سیرت طیبہؐ کا
مطالعہ کریں اور پاکیزہ اوصاف پر عمل کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.