Topics
دعا اقبال، کراچی۔ امی کے گھر میلاد کی تیاریوں کے لئے تمام
بہن بھائی جمع ہیں۔ ایک بہن میلاد کی محفل کا شیڈول بنارہی ہیں کہ کس کو کون سی
نعت پڑھنی ہے۔ میرے لئے جس نعت کا انتخاب ہوا وہ میں بھول گئی ،بس یہ یاد ہے کہ اس
نعت میں محبوب، نوراور محفل کے الفاظ تھے۔
تعبیر:
خواب سعیدہے۔ سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لئے درود شریف کا ورد اور نثر و
نعت میں نور علیٰ نور ہستی کا تعارف پڑھنا، سننا اور رسول اللہؐ کی ذات اقدس کا
تصور کرنانہایت خوش قسمتی ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔ رات کو سونے سے
پہلے من پسند لباس پہن کراچھی خوش بو لگائیں، کسی گوشہ میں مصلیٰ بچھا کر درود شریف
کا ورد کریں اور جو دل چاہے نعت پڑھیں۔
اللہ تعالیٰ
کا ارشاد ہے،
’’ تحقیق
اللہ اور اس کے فرشتے رحمۃ للعالمین حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام پر درود بھیجتے ہیں،
اے مسلمانو!تم بھی درود وسلام بھیجو۔‘‘
(الاحزاب :۵۶)
درود شریف پڑھتے وقت رسول اللہ ؐ کے روضۂ اطہر کا تصور کیا
جائے، تصور قائم ہونے پرالصلوٰۃوالسلام علیک یارسول اللہ، الصلوٰۃ و السلام علیک یاحبیب
اللہ، اور گداز دل سے جتنا دل چاہے پڑھیں، اللہ تعالیٰ آپ کو سعادت نصیب فرمائے۔
دعاؤں میں مجھ فقیر کو بھی یاد رکھیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.