Topics

بچے چھوٹے چھوٹے دیکھنا


پیار علی، کراچی۔ دیکھا کہ مرحومہ بیوی میلے کچیلے سیاہ رنگ کپڑوں میں تخت پرموجودہیں جس کے چاروں طرف چھوٹے چھوٹے بچے بیٹھے ہیں۔وہ زور زور سے روتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ میرا میدہ کہاں چلا گیامیں تسلی دیتا ہوں کوئی بات نہیں، دوسرا میدہ لادوں گا جس پر وہ خاموش ہوجاتی ہیں۔

 

تعبیر: آپ کی بیگم کا پیچیدہ بیماریوں میں انتقال ہوا ہے جس کی وجہ سے نظام ہضم بہت بری طرح متاثر ہوا تھااور وہ کھانے کی حسرت میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ انہیں ایصال ثواب کی اشد ضرورت ہے سیاہ رنگ دیکھنا، اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت میں رکھے، پریشانی کا تمثل ہے۔

مشورہ: ہر بدھ کی شام کو کھانا پکاکر ایصال ثواب کرنا چاہئے اور روزانہ الحمد شریف اور چاروں قل پڑھ کر ایصال ثواب کرنا مرحومہ کے لئے بہترین تحفہ ہے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.