Topics
صائمہ ناز۔پڑوس میں سسرال
کی عورتیں بیٹھی ہوئی ہیں میں ان کی بڑی بیٹی کو گلے لگا کر بہت روتی ہوں اور کہتی
ہوں ابو دنیا سے چلے گئے ۔وہ کہتی ہیں ہر شخص مٹی سے آیا ہے مٹی میں جانا ہے۔
تعبیر: آپ کی قریبی عزیزہ مرحومہ کو ایصال ثواب کی ضرورت ہے۔ ایصال ثواب سے دنیا سے جانے والوں کو سکون ملتا ہے ۔ وہ خوش ہوتے ہیں اوردعا کرتے ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.