Topics
ثروت خانم،
کراچی۔خواب میں دیکھا کہ ایک بزرگ نے مجھے بلوایا ہے۔ جب ان کی خدمت میں حاضر ہوئی
تو کہتی ہوں کہ بابا جی ، لوگ مجھے بہت تنگ کرتے ہیں، پریشان ہوگئی ہوں، کیا کروں؟
بزرگ فرماتے ہیں، تم بیعتی ہوجاؤ (میں اس کا یہ مطلب سمجھتی ہوں کہ تم بیعت ہوجاؤ
)۔ اچانک منظر بدلا اور ایک آدمی نظر آیا جو مجھے ڈرا تے ہوئے بزرگ کی بات ماننے سے
منع کرتا ہے۔ڈرنے سے آنکھ کھل گئی۔
تعبیر : صاحب عقل خواتین و حضرات
جب بچہ کو اسکول میں داخل کر اتے ہیں تو اسکول کا ماحول،اساتذہ کا اخلاق ، علمی قابلیت
اور اخلاقی قدریں دیکھتے ہیں۔ جواب مختصر ہے جو تعبیر ہے وہ لکھ دی ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.