Topics
ش ش،کراچی۔فجر کی نماز کے بعد خواب دیکھاکہ مسجد میں خواتین کے ساتھ نماز ادا
کر رہی ہوں ۔ پھر اچانک ایسے راستہ پر نکل جا تی ہوں جہاں بہت رش ہے ایسا لگاکوئی
بازارہے۔ وہاں سے ایک ہال میں پہنچ کر سیڑھیوں پر کھڑی ہوجاتی ہوں۔ دیکھا کوئی
صاحب لوگوں کے ساتھ عبادت میں مشغول ہیں۔ چند لوگ ہرے رنگ کے جھنڈے پر ہار پھول
چڑھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ آگے بڑھتی ہوں مگر اندر جا نے کا دروازہ بند ہے۔ پھر
دیکھا کہ میں غلط راستہ پر کھڑی ہوں کیوں کہ لوگ تو دوسری جگہ سے جا رہے ہیں لہٰذا
مجھے بھی وہیں سے جانا چاہئے ۔ یہ سوچ رہی تھی کہ وہ صاحب آگے بڑھ کر دروازہ کھول
دیتے ہیں یہ دیکھ کرلوگ بھی وہاں آجاتے ہیں ۔ آگے بڑھتی ہوں تووہ صاحب میرے ہاتھ
میں گلاب کے ہاراور موتیا کی لڑیاں دے کرکہتے ہیں درود شریف پڑھ ! میں لائن میں سب
سے آگے ہوں اورلوگ حیرت سے دیکھ رہے ہیں ۔
تعبیر: دماغ کسی وقت خیالات سے آزاد نہیں ہوتا۔ ادھر ادھر کے خیالات گردش کرتے ہیں۔
خواب میں خودنمائی کے نقوش ظاہر ہوتے ہیں۔ رات کوغسل کرکے من پسند لباس زیب تن کریں،
خوش بولگائیں،اس کے بعد درود شریف پڑھیں اور بات کئے بغیر سوجائیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.