Topics

سیلفی واٹس اپ اسٹیٹس کے لئے


سائرہ شمیم۔اسلام آباد، واٹس ایپ پر اسٹیٹس کے لئے مرے ہوئے دو لمبے اور موٹے سانپ اپنے ہاتھوں پر رکھ کر ان کے ساتھ سیلفی لے رہی ہوں۔

 

تعبیر : خواب میں بتایا گیا ہے کہ وقت الوژن خیال میں گزرتا ہے۔ وہم وسوسہ اور منفی خیالات کا ہجوم اتنا زیادہ ہے کہ لا شعور نے محسوس کیا ہے اور اس منفی عمل سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ منفی خیالات کا مطلب ہے کہ ایسے خیالات کا ہجوم رہتا ہے جن خیالات سے آدمی کا یقین بے یقینی میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔ وقت کا اسراف ہوتا ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.