Topics

مرشد کو گلاب لگاتے دیکھنا


غلام نبی، گجرات۔ مرشد کریم مراقبہ ہال کے باہر گلاب کی قلمیں لگارہے ہیں۔ کچھ قلمیں مجھے دیتے ہیں اور کہتے ہیں تم بھی لگاؤ اور چلے جاتے ہیں۔

 

تعبیر: خواب رویائے صادقہ میں ہے انشاء اللہ قلندر بابا اولیاؒ کی نسبت سے آپ کی والدہ کو اور آپ کو فیض حاصل ہوگا۔ نماز کی پابندی کریں، ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ سلسلہ کے اسباق میں ناغہ نہ کریں۔ رات دن چلتے پھرتے یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں اوراللہ کے لئے ہاتھ کھلا رکھیں۔

گلاب کی قلمیں لگانے کا مطلب یہ ہے کہ اگر سلسلہ کی تعلیمات پر پابندی سے عمل کیا گیا اور اغراض و مقاصد یاد کرکے ان پر عمل پیرا ہوئے تو انشاء اللہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے علم لدنی کے وارث ابدال حق قلندر بابا اولیاؒ کے توسط سے روحانی مشن کی ترویج میں آپ اچھا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

بلڈ پریشر اور شوگر کا بطور خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.