Topics

کتا ہاتھ منہ میں لے لیتا ہے


نام شائع نہ کریں،کراچی۔ کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہوں،مرحوم بہنوئی نظر آئے ۔وہ ادب سے سلام کرتے ہیں۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیا مجھے لینے آئے ہیں مگر وہ جواب نہیں دیتے ۔

جب تین سے چار دفعہ پوچھتا ہوں تو الگ لے جاکر کہتے ہیں کہ ہاں تمہیں لینے آیا ہوں۔

پھر ایک خاص نشست سے بٹھا کر کندھے پر ہاتھ رکھ دیتے ہیں۔ اس کے بعد کہنے لگے، میں یہ سوچتا ہوں کہ ابھی تو مجھے لوگوں کا قرض بھی واپس کرنا ہے۔

پھر دیکھا کہ ایک کتا بڑے پیار سے میرا ہاتھ اپنے منہ میں لے لیتا ہے۔ باہر ایک کتیا آدمی نما شکل میں کھڑی ہے، سوچ رہاہوں کہ باہر گیا تو میرے ساتھ آجائے گی۔

 

تعبیر: بدپرہیزی کے خاکے زیادہ ہیں۔ کھانے میں بے اعتدالی خصوصاً فرج میں رکھی ہوئی چیزوں سے پرہیز ضروری ہے۔ خواب کے تمثلات بخار کی طرف اشارہ کررہے ہیں، اس کی وجہ بدپرہیزی ہے۔ طبیعت میں اعتدال نہیں ہے۔

معاش میں مستقل مزاجی ضروری ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.