Topics
عافیہ رحمٰن، کوٹ ادّو: خواب میں خوفناک شکلیں نظر آتی ہیں۔ گو کہ میں جانتی
ہوں یہ حقیقی نہیں مگر پھر بھی خوف کا اتنا غلبہ ہوتا ہے کہ جسم مفلوج محسوس ہوتا
ہے۔ ایک دفعہ یہ بھی دیکھا کہ ہم کہیں جارہے ہیں۔ ڈرائنگ روم کا دروازہ بند کرتے
ہوئے خیال آیا کہ چھوٹی بہن گھر میں ہے۔ بہن کو لینے اندر گئی تو باقی لوگ چلے
گئے۔ گھر کا مرکزی دروازہ بند کرکے ڈر کی وجہ سے اندر بیٹھ گئی مگر دروازہ خودبخود
کھل گیا۔ جب اندر والا دروازہ بند کیا تو کوئی چیز نظر آئی۔ نیند کے دوران اکثر سانس
رکنے لگتا ہے اور گھر والے مجھے جگاتے ہیں۔
تعبیر: خواب کی قسمیں ہیں۔ خواب کا جب
تذکرہ ہوتا ہے تو خواب کے عام طور پر دو رخ بیان کئے جاتے ہیں۔
۱۔ رویائے
صادقہ ۲۔ رویائے کاذبہ
خوابوں میں ایسے خواب بھی ہوتے ہیں جن میں الوژن (فریب ِ نظر) زیادہ
ہوتا ہے۔ ایسے خوابوں میں فکرمندی ہوتی ہے۔ آدمی مقداروں پر قائم ہے۔ محسوس ہوتا
ہے کہ خواب دیکھنے والی خاتون کے خون میں نمک کی زیادتی ہے۔ علاج یہ ہے کہ نمکین
چیزیں کم سے کم استعمال کیجئے۔ رات کو سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد ایک ایک چمچہ
شہد استعمال کیجئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.