Topics

دل کی دھڑکن تیزدیکھنا


رضیہ سلطانہ، کراچی۔دادی کی گود میں سے بچّی جیسے ہی میری گود میں آئی وہ بڑی ہونا شروع ہوگئی اور آدمی کے قد سے کئی گنا زیادہ نظر آئی یہ دیکھ کر میں ڈر گئی اور دل کی دھڑکن تیز ہوگئی۔ میں نے چاروں قل پڑھنا شروع کردیے اور اس ڈراؤ نی تصویرپر پھونک ماری لیکن میری پھونکوں کاکوئی اثر نہیں ہوا۔ لگتا تھا کہ میرا پڑھناہوامیں تحلیل ہوگیا۔ اسی خوف اور دہشت میں آنکھ کھل گئی ۔

 

تعبیر: سوتے وقت آپ کے دونوں ہاتھ سینے پر تھے اور دل پر دباؤ پڑرہا تھا۔ دل کی دھڑکن متاثر ہوئی اور خیالات نے ڈراؤ نی صورت اختیار کرلی۔ خواب یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ کانا پھوسی ، غیبت اور دوسروں کی برائیاں تلاش کی جاتی ہیں۔ غیبت کرنا، دوسرے لوگوں کا احتساب کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔ کھانوں میں اعتدال نہیں ہے۔ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملاوٹی اور چٹ پٹی چیزیں زیادہ کھائی جاتی ہیں۔ اگر ان باتوں سے پرہیز نہ کیا گیا تو خدانخواستہ ڈراؤ نے خواب نظر آسکتے ہیں۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.