Topics

منہ میں ٹیومر


ق۔ ح ، م : چند سہیلیاں ایک جگہ موجود ہیں جن میں سے ایک بیمار ہے ۔ کسی نے کہا، ابھی آپریشن نہیں ہو سکتا، ٹیومر کچا ہے ۔میں نے بیمار سہیلی سے پوچھا کہ ٹیومر کہاں ہے؟ انہوں نے منہ کھول کر دکھایا۔ مرض دیکھ کر اندازہ ہوا کہ اس کا آپریشن ہونا چاہئے۔

میں نے یہ بات ایک اورسہیلی کو بتائی۔ پھر ہم دونوں نے بیمار سہیلی کو اسٹریچر پر لٹایا تو وہ اسٹریچر سمیت غائب ہوگئیں۔ یہ دیکھ کر ان کی بیٹی میرے گلے لگ کر رونے لگی۔ اگلے منظر میں دیکھا کہ بیمارسہیلی لفٹ کے ذریعے نیچے جا رہی ہیں۔ پھر وہ واپس اوپر آگئیں۔ آواز آئی کہ ان کا علاج غیبی دنیا میں ہوگیا ہے۔

تعبیر:گفتگو کے دوران یا آزادانہ لوگوں کی برائی تلاش کرنا، تذکرہ کرنا اور اس عادت کو اختیار کرنا یہ سب غیبت کے زمرے میں آتا ہے۔اب ایک خواب سنئے

 ایک شخص کی شہادت کی انگلی میں سے خون بہہ رہا ہے، انگلی منہ میں ہے اور منہ بند ہے۔ منہ میں خون بھرا ہوا ہے۔ ہونٹ اس طرح بند ہیں کہ ہونٹوں کے درمیان میں سے خون بہہ رہا ہے۔ صاحبِ خواب کی کوشش ہے کہ خون بہتی ہوئی انگلی منہ سے باہر آجائے لیکن گرفت اتنی زیادہ ہے کہ کوشش کے باوجود انگلی منہ سے باہر نہیں آتی ۔خواب دیکھنے کے بعد بندہ پریشان ہوگیا اوربرے خیالات ذہن میں دور کرنے لگے ۔

 وہ فجر کی نماز کے بعد ایک اﷲ والے صاحبِ حال بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوا، ان کو خواب بتایا ۔خواب سن کر صاحب ِ حال بزرگ نے فرمایا کہ تم غیبت کرتے ہو۔ غیبت کرنا چھوڑ دو۔

 تعبیرآپ نے پڑھ لی ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.