Topics

آدھا ہلال


نام شائع نہ کریں، ناظم آباد۔ خواب دیکھا کہ رات کے وقت مغرب میں ہلالی چاند چمک رہا ہے۔اس کے کچھ فاصلہ پر ایک اور ہلالی چاند ہے جو اوپر کی طرف سے پورا نہیں اور پہلے والے ہلال سے زیادہ روشن ہونے کے ساتھ ساتھ تیزی سے حرکت کررہا ہے۔ بڑی بہن سے کہتی ہوں کہ دیکھیں یہ کیا ہے مگر وہ کہتی ہیں کچھ نہیں جیسے انہیں وہ نظر نہیں آیا۔ میں بحث کئے بغیر خاموش ہوجاتی ہوں۔ کچھ دیر بعدآدھا ہلال حرکت کرتے ہوئے پہلے والے ہلال کے دوسری طرف پہنچ کر مکمل ہلال بن جاتا ہے۔ بہن کو دکھایا تو ان کو بھی نظر آگیا۔

 

تعبیر: خواب اچھی امید سے وابستہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مبارک فرمائے ، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.