Topics
تاج الدین، لیاقت آباد۔ دریا میں سیلاب ہے اس کے
کنارے پختہ بند بنا ہوا ہے ۔اس بند پر کوئی نظر نہیں آتا ہے۔ انتہائی بھیانک منظر
ہے میں اس بند پر تنہا کسی کے گھر جا رہا ہوں ۔
۲۔ بیچ میں راستہ ہے اور اس کے دونوں جانب دائیں اور
بائیں سمندر بہہ رہا ہے۔ راستے میں جاتے ہوئے ایک سانپ پیروں کے نیچے آکر مرجاتا
ہے۔
۳۔ میں اور میرا بھائی سمندر کی سیر کرنے گئے ہوئے
ہیں سمندر کے کنارے لہر آتی ہے دونوں مکمل طور پر بھیگ جاتے ہیں ۔
تعبیر: آپ ہوائی قلعے بہت بناتے ہیں۔ عملی زندگی میں کوتاہی ہوتی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.