Topics
میں ایک جگہ
جاتا ہوں وہاں پر ایک بزرگ تشریف فرما ہوتے ہیں وہ بزرگ کوئی عارفا نہ کلام پڑھ
رہے ہوتے ہیں۔ وہاں پر کچھ اور لوگ بھی بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔ میں بھی ان لوگوں میں
جا کر بیٹھ جاتا ہوں وہ بزرگ میری طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں کہ تم آگے آجاؤ۔ میں
بڑا حیران ہوتا ہوں کیونکہ وہ بزرگ مجھے نہیں جانتے تھے۔ میں آگے ان بزرگ کے پاس
جاتا ہوں۔ وہ بزرگ مجھے خلافت سے نواز دیتے ہیں اس کے بعد کچھ اور بھی دیکھا مگر
وہ مجھے یاد نہیں رہا میں نے یہ خواب اپنے پیر بھائی سے بیان کیا ۔ انہوں نے کہا
کہ خواب اچھا ہے۔
تعبیر: خواب اچھا نہیں
ہے ۔ اس خواب میں آپ کو تنبیہ کی گئی ہے آپ ہر جائی پنا چھوڑ دیں ۔روحانی اکتساب
کے لئے اپنے پیر و مرشد کا دامن تھام لیں اور اگر آپ کی طرز فکر میں یکسوئی
اور یکجائی نہ ہو تو وقت ضائع ہوگا اور دماغ بوجھل رہے گا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.