Topics
نعمان رضا، پشاور۔دو خواتین اور ایک مرد پر مشتمل تین افراد کا پینل نظر آیا۔
خاتون نے قراقلی ٹوپی پہنی تھی۔ محسوس ہوا کہ نبی کریمؐ کی طرف سے دنیا والوں کو پیغامات
بھیجے جاتے ہیں۔ ایک پیغام موصول ہوا کہ لوگ قرآن کا مطالعہ کرکے اس کے علم سے فائدہ
کیوں نہیں اٹھاتے —؟
تعبیر : خواب
خود تعبیر ہے ۔ ہم قرآن کر یم پڑھتے ہیں لیکن تر جمہ سے واقف نہیں ہو تے ۔ جب کہ علم
سیکھنے کا مطلب زبان کا سیکھنا ہے جو آپ بول رہے ہیں۔ یقینا کسی نے یہ نہیں سنا کہ
کو ئی زبان جس کا ترجمہ یاد نہ ہو اس کا فائدہ ہو سکتا ہے۔مثلاً ہم انگریزی پڑھتے ہیں
اور انگریزی عربی کی طرح پڑھتے ہیں۔ کیا ہمیں کلرک کی نوکری مل جا ئے گی؟ اللہ تعالیٰ
کے ارشاد کے مطابق قرآن کا سمجھنا آسان ہے۔ سورہ قمر میں چار مقامات پر ارشادباری تعالیٰ
ہے ،
''ہم
نے قرآن کا سمجھنا آسان کر دیا ہے ۔'' (القمر :١٧)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.