Topics
روحیل احمد،
بہاولنگر۔ خواب میں حضرت یعقوب کے زمانہ میں جنگ کاسماں دیکھا۔ آپ کی زیارت نہیں ہوئی
لیکن احساس ہے کہ حضرت یعقوب کا زمانہ ہے اور وہ اپنے لشکر کو جنگ کا حکم دے رہے ہیں۔
پچاس گھڑسوار آلات جنگ سے لیس اونچے پہاڑوں کی طرف روانہ ہوئے جن کے پیچھے میں پیدل
چلنے لگا۔ جلد ہی وہ لشکر نظروں سے اوجھل ہوگیا۔ پہاڑوں میں گھنے جنگلات ہیں۔ایک پہاڑی
کی اوٹ میں اللہ کے فرستادہ بندے پیغامبرنظر آئے۔ سلام دعا کے بعد فرمایا، حضرت محمدؐ
کی طرف جانے کا راستہ آگے ہے،وہاں اندھیرا ہونے کی وجہ سے پیغامبر ایک ٹارچ دیتے ہیں
کہ ساتھ لے جاؤ جس کی روشنی میں چلنا شروع کردیتا ہوں۔ پہاڑوں میں ایک چھوٹا کمرا
نظر آیا جس میں دیے جیسی پیلی روشنی نظر آئی، اندر سے ایک شخص آکر میرا ہاتھ پکڑکر
نبی پاکؐ کے کمرے میں لے گیا۔
تعبیر: الحمد
للہ خواب سعید اور مبارک ہے۔ رسول اللہؐ پر درود و سلام کی برکت سے یہ سعادت ملتی ہے
۔ نماز کی پابندی کریں۔سورتوں کا ترجمہ یاد کرلیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.