Topics

دعا


کراچی: ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ پانی بھرنے تشریف لے جارہی ہیں۔ میں دور سے دیکھ رہی ہوں۔بھیڑ کی وجہ سے وہ نظروں سے اوجھل ہوگئیں۔ انہیں ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہوں تو وہاں موجود ایک صاحب  ان کا پتہ بتاتے ہیں۔ میں اس طرف جاکر انہیں دیکھ لیتی ہوں۔ پھر دیکھا کہ خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراؑ اپنے بابا رسول کریم ؐکے لئے روٹی لے کر جارہی ہیں۔ یہ  گندم کی روٹی تھی۔

تعبیر: الحمدﷲ، بہت مبارک خواب ہے۔ آپ کا درود شریف پڑھنا اور اس کا قبول ہونا باعث ِشکر ہے۔سلسلہ عظیمیہ کے دوستوں اور تمام خواتین و حضرات   کے لئے دعا کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری ۲۰۲۴ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.